گورنر نے سندھ حکومت کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کا مسودہ اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا ہے۔گورنر سندھ نے اعتراض اٹھائے ہیں کہ میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوتا ہے، نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے ہارس ٹریڈنگ میں اضافہ ہوگا، نئے نظام کے تحت کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر میئر منتخب ہو سکتا ہے۔گورنر سندھ نے کہا ہےکہ کے ایم سی کے پاس جو اسپتال تھے وہ بھی لے لیے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو بھی ٹوٹا پھوٹا ٹیکس کا نظام تھا وہ بھی لے لیا گیا ہے، اس نظام میں ایک شق یہ بھی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اسے تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں،گورنر سندھ نے بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ دوبارہ غور کرنے کے لیے اسمبلی بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں 26 نومبر کو لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ 2021 منظور ہوا تھا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر