‘چُرا لیا ہے تم نے’، بیٹے کے بعد مریم کی بھی آواز کے چرچے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں مریم کے گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز مریم نواز کی آواز میں ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل تھی جس میں وہ گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گنگنا رہی تھیں۔ ویڈیو میں مریم نواز خود تو دکھائی نہیں دی تھیں تاہم ان کی آواز نے مداحوں کو کافی حیران کیا۔اب ایک اور ویڈیو آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے اور محمد رفیع کا شہرہ آفاق گانا ‘چُرا لیا ہے تم نے جو دل کو’ گا رہے ہیں۔گلوکار پرفارمنس کے دوران اپنا مائیک مریم نواز کو تھماتے ہیں جس پر مریم گانے کا تسلسل توڑے بغیر اسے گانا شروع کرتی ہیں۔اس سے قبل جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گنگنایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا اور ویڈیو کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی تھی۔مریم نواز کی وائرل ویڈیو پر صارفین اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں، مداحوں نے جنید صفدر اور مریم نواز کی آوازوں کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ دونوں کی آوازیں سحر انگیز ہیں۔واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جب کہ بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر