والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، بیٹا رانا شمیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن کا کہنا ہے کہ والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔احمد حسن رانا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے والے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدکے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔احمد حسن رانا نے کہا کہ کمرہ عدالت میں والد نے کہا تھا کہ انھوں نے افشا دستاویز کا مشاہدہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اوتھ کمشنر چارلس گھتری سے اتفاق ہے کہ جسٹس شمیم نے ہوش و حواس میں بیان حلفی پر دستخط کیےجبکہ بیان حلفی پر دستخط کرنے کے نتائج و خطرات سے والد بخوبی آگاہ تھے۔احمد حسن نے مزید کہا کہ ان کے والد کو علم ہے کہ اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کرسکے تو وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر