فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی سے فروری کے دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 20 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 18 ارب ڈالر رہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری کے مہینے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر بڑھ کر 3 ارب 58 کروڑ ڈالر پر جاپہنچا تھاجو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں1 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر