اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

جھنگ/لاہور(نیشنل ٹائمز)تلخ کلامی پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو ان کے رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، عمران جعفر کچھ ماہ قبل ہی بطور اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 237 چنیوٹ گئے ہوئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقعپر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر