حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات کا باعث بن رہی ہے، مسلم لیگ (ج) کے سربراہ اقبال ڈار کی مسلم لیگ(ن)کے چئیرمین راجہ ظفرالحق سے اہم ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ج) کے سربراہ اقبال ڈار نے مسلم لیگ(ن)کے چئیرمین راجہ ظفرالحق سے اہم ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی سیاسی اور قومی امور پر تفصلی گفتگوہوئی۔انہوںنے سانحہ سیالکوٹ پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال دگرگوں ہے۔سربراہ مسلم لیگ (ج )اقبال ڈار کا کہا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد میں متحد ہونا ہوگا۔ملاقات میں مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امور پر بھی بات چی ہوئی اوراسی موقع پرالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مختلف جماعتوں کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر