اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیالکوٹ کی فیکٹری جہاں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو قتل کیا گیا وہاں کے اندر کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔فیکٹری منیجر اپنی جان بچانے کے لیے چار منزلہ عمارت کی چھت پر بھاگا، اوپر لگے سولر پینلز کے پیچھے چھپنے کی کوشش بھی کی۔20 سے 25 مشتعل افراد نے اوپر آ کر اس کو ڈھونڈا، مارا پیٹا، تیز دھار آلوں کے وار سے چہرہ مسخ کیا اور مارتے ہوئے نیچے لے گئے۔فیکٹری منیجر کو عمارت کے اندر ہی قتل کردیا گیا تھا جسے بعد میں گھسیٹ کر سڑک پر لایا گیا اور پھر آگ لگادی گئی۔اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اس کی مذمت کی ہے۔20 سے 25 مشتعل افراد نے اوپر آ کر اس کو ڈھونڈا، مارا پیٹا، تیز دھار آلوں کے وار سے چہرہ مسخ کیا اور مارتے ہوئے نیچے لے گئے۔فیکٹری منیجر کو عمارت کے اندر ہی قتل کردیا گیا تھا جسے بعد میں گھسیٹ کر سڑک پر لایا گیا اور پھر آگ لگادی گئی۔اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اس کی مذمت کی ہے۔
سری لنکن منیجر کا قتل، سیالکوٹ کی فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آگئے



