نمک کے ذرے جتنا یہ کیمرہ رنگین فوٹو کھینچ سکتا ہے

اسلام آباد( سن نیوز)ہارورڈ: جامعہ واشنگٹن اور پرنسٹن یونیورسٹی کے انجنیئروں نے غالباً دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ بنایا ہے جو بہت واضح رنگین تصاویر لے سکتا ہے۔ یہ روشنی کو جذب کرنے والی میٹاسرفیس سے بنایا گیا ہے جس کا ہر حصہ روشنی جذب کرتا ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔یہ شیشے کا ایک شفاف پینل نما نظرآتا ہے جس میں گول دائرے میں کوئی سفید شے دکھائی دے رہی ہے۔ نصف ملی میٹر کی معمولی جسامت کی یہ ایجاد روشنی کو اس طرح موڑتی ہے کہ اس کا عکس مکمل ہوجاتا ہے ۔ پھر ایک الگورتھم سگنل پروسیسنگ طریقے سے ڈیٹا سے تصویر کی تشکیل کرتا ہے۔حیرت انگیز طور پر بہت شفاف اور خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک نیچے دائیں جانب دیکھی جاسکتی ہے۔ کیمرے کے سینسر نے سب سے پہلے 720 پکسل چوڑی اور اتنی لمبی تصویر کھینچی، جس نے قدرتی روشنی میں 400 سے 700 نینومیٹر طولِ موج میں تصویر لی ہے۔ اس میں فی ملی میٹر 214 لائنیں دیکھی جاسکتی ہے۔ لیکن یہ کیمرہ 40 درجے فیلڈ ویو دیکھ سکتا ہے۔س ایجاد کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری بہت آسان ہے۔ کیمرہ سینسر سلیکون نائٹریٹ پرمشتمل ہے اور الٹراوائلٹ لیتھوگرافی سے کاڑھا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کا سب سے اہم استعمال طب و صحت میں ہوسکتا ہے۔ اس طرح فون کی پشت پر تین یا چار کیمروں کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور پوری کسینگ کو پر انہیں لگاکر ایک بڑا کیمرہ بنانا ممکن ہوگا۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر