وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر