چینی فرم کا جدید ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: چینی فرم ہوتیان نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا ہے۔چین کی معروف آلات ٹیسٹنگ کی ٹیکنالوجی فراہم کرنیوالی فرم تونگ گوان ہوتیان ٹیسٹنگ ایکوپمنٹ کو لمیٹڈ گروپ کے چیئرمین یوچنگ یانگ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں صارفین کیلیے مینوفیکچرنگ/ اسمبلی، سیلز اور بعد از فروخت سروس کیلیے ان کا ادارہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ ملک بھر میں ووکیشنل سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔چینی فرم نے ہنر مند افراد تیار کرنے کیلیے پاکستان میں ٹیسٹنگ آلات کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیتی مرکز سمیت فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوچنگ یانگ نے کہا، ہم برادر ممالک ہیں! ہم مستقبل میں پاکستان میں فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور متعلقہ تکنیکی عملے کی تربیت کو جامع طریقے سے انجام دیں گے تاکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل کر سکیں، اور پاکستان میں تکنیکی خلا کو کم کر سکیں۔انھوں نے کہا پاکستان ایک دوست ملک ہے اور پاکستانی حکومت چینی کاروباری اداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ پاکستان میں مزید چینی صنعتوں کو فروغ دینے کیلیے اہم ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر