موسم تبدیل ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع، شہری پریشان

کراچی (نیوز ڈیسک)موسم تبدیل ہوتے ہی کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا، متعدد علاقوں کے مکین لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، آنے والی گرمیوں کا سوچ کر ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔موسم کی تبدیلی عموما کراچی والوں کی طبیعت پر بھاری ہی پڑتی ہے اور اگر بات ہو سردی سے گرمی میں داخل ہونے کی تو ایسے میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ زندگی مزید دشوار بنادیتی ہے۔ یہی حال کراچی والوں کا اس بار بھی ہے، کے الیکٹرک نے بہتری کے دعوے خوب کیے لیکن ابھی گرمی مکمل آئی نہیں اور غیر اعلانیہ بجلی بندش شروع کردی گئی۔گرمی آب و تاب سے آنے کو ہے، کراچی کے شہری ابھی سے بجلی کی سہولت سے محروم ہونے لگے۔ کےالیکٹرک کا کراچی کے زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کا دعوی ایک بار پھرغلط ثابت ہونے لگا۔ ابھی مکمل طور پر گرمی کا موسم بھی نہیں آیا لیکن شہرمیں بجلی بندش میں واضح اضافہ دیکھاجانے لگا، کے الیکٹرک حکام نے موسم گرما کی مکمل تیاری کا دعوی کیا تھا۔تاہم مارچ کے آغاز سے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے تکنیکی خرابی اور مرمت کے نام پر اور اکثر بن بتائے طویل بجلی بندش کی جانے لگی۔ لیاقت آباد، لائنزایریا، پی آئی بی کالونی، ملیر سٹی سمیت متعدد علاقوں کے مکین لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ آنے والی گرمیوں کا سوچ کر ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔ صورتحال شہریوں کے لیے پریشان کن ہے لیکن ترجمان کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نفی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر