وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے کیوں روکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گلاسگو کانفرنس میں وزیرمملکت زرتاج گل اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے درمیان جھگڑے کی بازگشت وزیرا‏عظم عمران خان تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےگلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا اور کانفرنس میں وزرا سے متعلق بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نےکہاکہ کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ کوئی وزير اجازت کے بغیر بیرون ملک نہيں جائے گا، اگلے تین چار ماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں، حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا وزرا اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کانفرنس ميں ملک امین اسلم اور زرتاج گل کے جھگڑے کا الزام لگایا تھا۔ تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کو این جی او کے ذریعے گلاسگو جانے اور وزیروں پر الزام لگانے پر شوکاز نوٹس دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر