اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہائیکورٹ لاہور راولپنڈی بینچ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار ملزم مالک بلیوورلڈسٹی ہاوسنگ سوسائٹی چوہدری ندیم اعجاز کو بلیوورلڈسٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے ملیشیا وردیوں میں ملبوس کمانڈوز ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کی حراست سے چھڑا کر لےگئے۔ جو کہ راولپنڈی پولیس پر سوالیہ نشان بن گیا۔ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام، بعد ازاں پولیس کی جانب سے بلیوورلڈسٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے مختلف دفتروں پر چھاپے کچھ ملازمین کو گرفتارکرکے لے گئے ہیں۔




