پاکستان میں چائے کی قیمت میں کمی کے لیے اہم مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے نئے بجٹ میں چائے کی درآمدات پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد امان پراچہ نے دیگر عہدے داران کے ساتھ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ بجٹ میں چائے پر کسٹم ڈیوٹی 5 فی صد اور سیلز ٹیکس 7 فی صد کیا جائے۔انھوں نے کہا پاکستان سالانہ 90 ارب روپے کی چائے درآمد کرتا ہے ، ہم چائے کی درآمد پر 17 فی صد سیلز ٹیکس، جب کہ 12 فی صد کسٹم ڈیوٹی دے رہے ہیں، چائے کی درآمد پر 5.5 فی صد اِنکم ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سالانہ درآمد ہونے والی 25 کروڑ کلو گرام چائے میں 50 فی صد یا 12.5 کروڑ کلوگرام چائے پاٹا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے نام پر ٹیکس چھوٹ کے ساتھ درآمد ہو رہی ہے، یہ چائے ری ایکسپورٹ ہونے کی بجائے مقامی مارکیٹوں میں فروخت ہو رہی ہے۔چیئرمین ٹی ایسوسی ایشن نے کہا بجٹ میں چائے پر کسٹم ڈیوٹی 5 فی صد، سیلز ٹیکس 7 فی صد کیا جائے، وودھ ہولڈنگ ٹیکس 2 فی صد، اور ایڈیشنل ڈیوٹی صفر کی جائے۔محمدامان پراچہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چائے کو مزدور سمیت سب پیتے ہیں، اس لیے اسے لگژری آئٹم سے نکالا جائے۔انھوں نے کہا چائے کی قیمت میں کمی کے لیے پاٹا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے نام پر چائے کی ٹیکس سے استثنیٰ ختم کی جائے، اور چائے کو خام مال کا درجہ دے کر اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر