فیصل آباد، بھنگ کے پودے سے جینز تیار کرلی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھنگ کے پودے سے دھاگہ بنا کر جینز تیار کر لی گئی ہے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکڑ اسد فاروق نے بھنگ کے پودے سے وہ دھاگہ تیار کر لیا ہے جو آج کل بین الاقوامی سطح پر جینز کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔80 فیصد سوتی دھاگے کے ساتھ 20 فیصد بھنگ کے دھاگے سے تیار ہونے والی جینز جراثیم کش اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھنگ کے پودے سے تیار کی گئی جینز کے بعد پاکستانی برآمدکندگان کو اب بیرون ملک سے بھنگ کے ریشے سے تیار دھاگہ درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرصنعتی بھنگ سے تیار ملبوسات کی منڈی 25 بلین ڈالر مالیت کی ہے اگر فوری طور صنعتی بھنگ کی کاشت میں اضافہ کر کے ضرورت کا دھاگہ مقامی طور پر ہی تیار کیا جائے تو پاکستانی ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر