حکمرانی آتی جاتی رہتی ہے لیکن ملک عزیز ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، حکمرانی آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ملک عزیز ہے۔خورشید شاہ پیپلز نے پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تب وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے تھے، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا، عوام کا برا حال تھا جس پر ذوالفقار علی بھٹو نےسیاسی جماعت بنانے کا سوچا۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم دن بدن مقروض ہوتی جارہی ہے، جو 2008ء میں پچھتر ہزار کا مقروض تھا آج سوا دو لاکھ کا مقروض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دے گی، استعفیٰ کسی بات کا حل نہیں ہوتا، 1997ء میں پیپلز پارٹی کے پاس 17 سیٹیں تھیں لیک دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ آدھے گھنٹے کے اندر تیس چالیس بل پاس کر دیتی ہے، یہ پارلیمنٹ نہیں بلکہ بابو کا آفس بن گیا ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر اسٹیمپ چھاپ لوگ آئیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے، نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے۔خورشید نے مزید کہا کہ پاکستان کو ادھار بھی دیا جاتا ہے تو بہت زیادہ سود پر دیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر