لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار، متاثرہ لڑکی نے کیس کی مزید پیروی سے بھی معذرت کر لی، عدالت سے پولیس کو زبردستی میڈیکل کروانے سے روکنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شادی کا جھانسے میں آکر لاہور جانے والی خاتون کا دو الگ الگ واقعات میں مبینہ طور پر متعدد بار ریپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خاتون کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 109 (‘زنا باالجبر کی ترغیب دینا) اور 201 (جرم کے ثبوت غائب کرنا یا مجرم کو غلط معلومات دینی) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہیں اور آن لائن گیم پلیئر اننونس بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کھیلتی تھیں، اس گیم کے دوران ان کی ایک آدمی سے دوستی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے مجھے لاہور بلاتے ہوئے کہا کہ ہم شادی کر لیں گے، وہ 23 نومبر کو ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں، وہ شخص انہیں روز ہوٹل لے گیا جہاں اس نے تین دن تک ان کا ریپ کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس نے بعد میں ان سے شادی کرنے سے بھی انکار کر دیا اور انہیں 26 نومبر کو ٹرین اسٹیشن پر اتار کر چلا گیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو دو آدمیوں نے انہیں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد انہیں سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں دو اور مردوں نے اسے ایک کمرے میں لے جانے میں مدد کی، بعد میں ٹرین اسٹیشن پر ملنے والے دونوں افراد نے اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا لیکن وہ بالآخر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔اس نے حکام پر زور دیا کہ ان تینوں افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اس کا ریپ کیا۔شکایت میں پولیس کانسٹیبل آصف حسن نے مزید کہا کہ جب وہ اس کمرے میں گئے جہاں دوسرا واقعہ پیش آیا تو انہوں نے دیکھا کہ مبینہ طور پر خاتون کو کمرے میں لے جانے میں مدد کرنے والے مرد ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دارالحکومت لاہور کے پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر