آئندہ3 روز میں تمام صوبوں میں ویکسینیشن کی بڑی مہم شروع کررہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا ہےکہ آئندہ3 روز میں تمام صوبوں میں ویکسینیشن کی بڑی مہم شروع کررہے ہیں، امیکرون وائرس جب پاکستان میں آجائےگا تو وقت نہیں ہوگا اس لیے آج ہی ویکسین لگوانے جائیں، ویکسینیشن سے ہی نئے ویرینٹ کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے این سی اوسی اجلاس کے بعد مشیرصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم امیکرون سامنے آئی ہے، کورونا کی یہ قسم انتہائی خطرناک ہے، وائرس دیگرممالک تک بھی پھیل گیا ہے۔ جب وائرس پاکستان میں آجائے گا تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہوگا اس لیے کل کے بجائے آج ہی ویکسین لگوانے جائیں۔صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری تھی آئندہ 2 سے 3 روز میں تمام صوبوں میں ویکسینیشن کی بڑی مہم شروع ہونے والی ہے۔ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جیسے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے یہ پاکستان میں بھی آئے گا، زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن سے اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے، آبادی کو وہ حصہ جنہیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے ان کیلئے ویکسین کے بوسٹر شاٹ کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے، پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں جبکہ 3 کروڑ افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کا اندازہ اس سے لگائیں کہ 12 روز قبل جنوبی افریقہ میں کیسز مثبت آنے کی شرح 0.9 فیصد تھی اور اب وہ 9.77 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی اور مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں تاکہ وائرس کی نئی قسم کو کنٹرول کیا جاسکے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف ممالک سے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور وہاں میں اس سے مرنے والوں اور شدید متاثر ہو کر ہسپتال پہنچنے والوں کا تعلق ان افراد سے ہے جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر