اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی صورتحال خطرناک ہوگئی۔ آئی جی اسلام آباد کے گھر سامنے والے گھر میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکو آئی جی ہاوس کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے داخل ہوئے۔ واردات پوش سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 63میں ہوئی۔ ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔ ڈاکو بلیک کلر کی گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی۔ واردات دن بارہ بجے ہوئی جبکہ وارادت کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ وارادت کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی صورتحال خطرناک ہوگئی، آئی جی اسلام آباد کےہمسائے میں ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مار کر کے فرار



