برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، عبد القیوم نیازی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہوسکا۔مزار قائد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، کشمیر کو پاکستان سے الگ کردیا گیا ہے، مجاہدین نے جہاد کیا اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقے آزاد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری انسانی حقوق کے اداروں کو دیکھ رہے ہیں، بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت 9 لاکھ فوج سے ظلم کررہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں، وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں۔عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر جب تک آزاد نہیں ہوتا دنیا بھر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، افغانستان میں بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر