ایف آئی اے کا چھاپہ، چھاپے میں 2 کروڑ23 لاکھ پاکستانی روپے اور 2.2 ملین مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے کمرشل بینکنگ سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ ہنڈی، کرنسی خرید و فروخت میں ملوث ایکسچینج کمپنی کے آفس پر چھاپہ مارا،چھاپے میں 2 کروڑ23 لاکھ پاکستانی روپے اور 2.2 ملین مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی میں منیجر عامر منظور اور انیس حیدر شاہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے 5 گھنٹے کی تمام کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی، کرنسی ایکسچینج یونین کے صدر اور سیکرٹری بھی چھاپہ کے دوران ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی خرید و فروخت، حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر