عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی، پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیوٹی آئی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا۔ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان پر اللہ مہربان ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 15 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے، دوسری جانب اوگراذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا کوئی جوازنہیں۔ تمام ترٹیکسز وصول کرنے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 29 نومبرکوبھجوائیگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم دسمبرکوکیاجائیگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر