نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اصول طےکر لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے اصول طے کر دیے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے لیے اصول طے کر دیے، عدالت نے یہ اصول آج ہفتے کو لیاقت قائم خانی کے کیس کی سماعت میں طے کیے۔عدالت نے کیس میں اپنے فیصلے میں کہا نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، یعنی ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔عدالت نے کیس میں لیاقت قائم خانی کےگھر پر نیب چھاپے کے دوران ان کے رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اور کہا کہ نیب تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود گاڑیوں کا لیاقت قائم خانی سے تعلق نہیں دکھا سکا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر