ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو نواز شریف کیس کے لیے غیر متعلقہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو نواز شریف کیس کے لیے غیر متعلقہ ہے،نواز شریف کا کیس سولہ ججوں نے سُنا، ثاقب نثار تو ان میں شامل ہی نہیں تھے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اور صفدر اتنی اچھی فلمیں بنالیتے ہیں، وہ یہی کام کریں، سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کی لیکس کی جاتی ہیں، ان کا مقصد ہے لوگ اصل سے ہٹ جائیں اور دوسرے سوالوں کی طرف جائیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو ججوں کے سامنے کیس چل رہا ہے تو اختیار ججز کے پاس ہے وہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں، ایسے وڈیوز آنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ میرٹ پر کیس کا فیصلہ نہ ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما پیپرز میں ان کی چار پراپرٹیز آئیں، جب پوچھتے ہیں کہ ذرائع کیا ہیں تو لیک آگئی، جب پوچھتےہیں رسیدیں دے دیں تو کہتے ہیں جج نےکہا تھا، اس بات پر فوکس ہونا چاہیے کہ مریم نواز کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو، نواز شریف اور مریم نواز ریکارڈ کو عدالت میں پیش کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر مریم نواز سمجھتی کہ اس سے مدد مل سکتی ہے تو ریکارڈ بنچ میں پیش کرے، عدالت ہمیں جو گائیڈلائن دے گی اس کے مطابق آگے جانا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں 3 چیف جسٹس، 16 کےقریب ججز، ٹرائل کورٹ، اتنے بڑے پیمانے پر ڈیل ہوا۔آڈیو ٹیپ معاملہ: مریم نواز نے کس حیثیت میں اشتہارات روکنے کی بات کی؟ وزیراعظم عمران خانوزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم میرٹ پر جواب چاہتی ہے، آپ نے اربوں کی جائیدادیں خریدیں، اس کے ذرائع کیا ہیں؟ نواز شریف کو سزا ثاقب نثار نے نہیں ٹرائل کورٹ نے دی، اگر آڈیو صحیح بھی ہے تو اس کا تجزیہ کرنا بینچ کا کام ہے، آڈیو کا تجزیہ کرنا ججز کا کام ہے جو مریم نواز کا کیس سن رہے ہیں۔ فوادچوہدری نے کہا کہ فیک نیوز، اس طرح کی آڈیوز، ویڈیوز پوری دنیا میں مسئلہ ہے، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اربوں کی جائیدادیں لیں پیسے آپ کے پاس کہاں سے آئے، یہ ہمارا سوال ہے، اگر آپ کے پاس جواب نہیں ہے تو نیب آرڈیننس کے تحت سزا ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں، پنڈورا پیپرز، مریم نواز کی آڈیو کا کیس عدالت میں نہیں ہے، جب عدالت میں کیس ہو تو ایگزیکٹو کے اختیارات عدالت کو شفٹ ہوجاتے ہیں، کیس عدالت میں نہ ہو تو صورت حال مختلف ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر