’پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا‘ غلام سرور خان نےایک بار پھر بڑا دعویٰ کردیا

واہ کینٹ(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا ،موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پانچ سالوں میں بھی ملک و قوم کی خدمت کریگی۔گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے،ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،قوم بخوبی آگاہ ہے کہ کون انڈیا کا یار ہے اور کس کا انڈیا میں کاروبار ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر الزام تراشیاں کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،کہ آج تک انھوں نے بھارت کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی،الٹا اپنے دور حکومت میں انھوں نے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،آج وہ محب وطن بنے پھرتے ہیں۔وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلئے کوشاں ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے، اس پرقابو پانےکےلئےحکومت ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے،مہنگائی کااثر کم کرنے کے لیے حکومت نے پہلے 262ارب روپے احساس کفالت پروگرام میں رکھے، اب 130 ارب روپے مزید رکھ دیے ہیں،اس وقت حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ دو ڈگری کالجز،ٹیکسلا میں ایک نئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا قیام اور متعدد تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، مذکورہ ہائی سکول کو ہم نے ہی ہائر سکینڈری کا درجہ دیا تھا، آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں پھر سرخرو کیا اور آج ہم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں،اگلے دو سالوں میں مزید اربوں روپے کے حلقہ کے اندر ترقیاتی کام ہونگے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر