لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بن گئیں

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی جنگ اور امن کے دوران صحت عامہ کے لیے خدمات اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کورونا کیخلاف جدوجہد میں صف اول کے سپاہی ہیں, آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاک فوج کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے۔آرمی چیف نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسز میں جدید رجحانات کو اپنائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر