ٹنڈو محمد میں جج نے اذان بند کروا دی؟ جمعیت اہلحدیث پاکستان کا ہنگامی اجلاس

کراچی (نیشنل ٹائمز) جمعیت اہلحدیث پاکستان کا ہنگامی اجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹنڈو محمد کے گاؤں بخشو خان بروہی کی محمدی مسجد میں فجر کی نماز بند کروانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و سندھ حکومت اور سندھ ہائی کورٹ و سپریم کورٹ سے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس سے مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزادانہ اسلامی و نظریاتی مملکت ہے جہاں پر اسلام کی تعلیمات و دین کی اشاعت کی مکمل آزادی ہے جو کہ آئین پاکستان نے دی ہے جسے چند سیکولر عناصر اپنی مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام بالخصوص اذان پر قدغن لگانا اور اسے پابند سلاسل کرنا ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ان سیکولر عناصر کو متنبہ کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم عزائم سے باز رہیں ورنہ ہم ان عناصر کا رناقطہ بند کر دیں گے اور کسی کو شعائر اسلام پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے سیشن جج منیر بخش کے غیر قانونی حکم پر عملدر آمد کرنے والے ٹنڈو آدم سٹی پولیس کے افسران کو بھی متنبہ کیا کہ وہ کسی کے ذاتی ملازم یا محافظ نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے آئین اور قانون کے محافظ ہیں انہیں شعائر اسلام کو بند کروانے کے احکامات دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے اگر آئندہ انہوں نے اس قسم کی کوئی حرکت کی تو ان کے خلاف عدالت جائیں گے اور ان کا گھیراؤ کریں گے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ٹنڈو محمد کی محمدی مسجد کے امام، موذن اور انتظامیہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا کام آزادانہ طریقے سے جاری رکھیں ہم آپ کی پشت پر کھڑے ہیں۔ اجلاس سے اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی، جمعیت طلباء اہلحدیث کے ناظم مولانا معاویہ سلیم، ڈاکٹر اعجاز فاروقی، قاری عبد الرزاق، رضوان خان، جمیل یزدانی، زاہد سلفی اور سہیل خان نے بھی خطاب کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر