ظلم و بربریت کی داستان رقم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو گی

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ظلم وبربریت کی داستان رقم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو گی، اتحاد کا فیصلہ مشاورت اور اطمینان سے کریں گے، سیاست کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ بھی کیا جائے،سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، پاکستان اور اسلام کے وسیع تر مفاد میں ہر کام کریں گے، سیاسی لوگوں سے ملاقاتوں اور بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہمارے بزرگوں اور آباؤ اجداد نے ملک کے لیے قربانیاں دی کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے،امیر تحریک لبیک پا کستان نے کہا کہ ہمارے زمہ داران و کارکنان نے جن حالات کا سامنا کیاپا کستان کی تاریخ میں ایسے حالات کا سامنا کسی جماعت کے لوگوں نے نہیں کیا، کسی نے نہ تو وفاداریاں تبدیل کی نہ ہی کسی نے اعلان لا تعلقی کیا، زمہ داران و کارکنان ہر محاذ پر ثابت قدم رہے میں تما م کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، سعد حسین رضوی نے کہا کہ الیکشن 2023 کے لیے بھر پور تیاری کررہے ہیں،اگر الیکشن قابل از وقت ہوتے ہیں تو تیار ہیں تمام جماعتوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے اور ملک بھر سے اپنے امیداوار کھڑے کریں گے،قوم نے ہم پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ پا کستان کے ہر شہری کے اعتماد پر پورا اتریں گے،عوام الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں،اُنہوں نے کہا کہ کمزور نظریے والے ملک کی کیا خدمت کریں گے آج ملک میں ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے،موجودہ حکمرانوں نے ملک کا ہر لحاظ سے بیڑا غرق کر دیا ہے،بیرون ملک سے پاکستان کے اربوں روپے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے والے غیروں سے قرض نہ لینے کے دعوے دار، آئی ایم ایف کا قرض اُس کے منہ پر مار کر لوٹانے والے آئی ایم ایف سے کشکول لیکر پاؤں پڑے ہوئے ہیں، موجودہ حکمران پا کستان کی عوام کا خون نچوڑرہے ہیں،حکومت اور اپوزیشن ذاتی مقاصد میں مصروف ہیں،الزام تراشی اور ذاتی دشمنیوں نے ملک کو آگے بڑنے نہیں دیا،حکمرانوں کے احتساب اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہی ملک میں ترقی کا ضامن ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر