بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، نوازشریف نے فیصلہ سنا دیا

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ، میاں نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے دو سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر آئند ہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا،آن لائن کے مطابق سابق چیئر مین ضلع کونسل میاں معظم فاروق نے گزشتہ روزلندن میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی اپنے والد سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کی طرف سے اُنہیں سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایاجبکہ میاں نوازشریف نے بھی ان کے والد کی خیریت دریافت کی ان کے پارٹی کردار وفاداری اورخدمات کوسراہا اپناسلام پہنچانے کی بھی ہدایت کی- اس موقع پرمیاں معظم فاروق نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں خصوصی طور پر فیصل آباد کے 2سیاسی خاندانوں کو بے وفا۔مفادپرست اوربے ضمیر قراردیتے ہوئے پارٹی میں شامل نہ کرنے کی درخواست کی جس پر میاں نوازشریف نے انہیں یقین دیہانی کروادی کہ ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی-میاں نوازشریف کاکہناتھاکہ ضلع میں میاں فاروق واحد خاندان ہے جس نے 35-40سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیاہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر