کورونا کی نئی قسم آتے ہی تیل کی قیمت دھڑام سے نیچے آگری

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے چند کیسز رپورٹ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی اور اب تک کی سب سے خطرناک قسم کے بعد عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔ ایک ہی دن میں تیل کی قیمت 12فیصد سے زائد کم ہوچکی ہے۔عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 9.65 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 68.74ڈالر پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 8.95 ڈالر کی کمی آئی ہے اور اس کے ایک بیرل کی قیمت 73.27 ڈالر پر آگئی ہے۔تیل کی قیمت کتنی تیزی سے کم ہو رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات کو 09:30 بجے تک تیل کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی تھی لیکن لگ بھگ 15 منٹ بعد ہی یعنی 09:45تک یہی کمی 12 فیصد ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو کو ماہرین نے بی ون ڈاٹ ون ڈاٹ فائیو ٹو نائن (b1.1.529) کا نام دیا ہے۔ اس قسم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کورونا کی اب تک کی سب سے خطرناک قسم ہے جس میں 50 کے قریب تبدیلیاں ہیں اور یہ ویکسین کو غیر موثر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ کورونا کی نئی قسم دریافت ہوتے ہی بہت سے ملکوں نے سفری پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر