سخت جان بیکٹیریا کے خلاف نیا ہتھیار؛ لیزر شعاعیں!

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) : جامعہ واشنگٹن کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی طریقہ بیان کیا ہے جس کے تحت اگر معمولی مدت کےلیے لیزر کے جھماکے پھینکے جائیں تو اس سے سخت ترین جراثیم اور بیکٹیریا کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں نے اسے مختصر مدت کی پلس لیزر کہا ہے جس کی بدولت ناقابلِ علاج بیکٹیریا (سپربگز) اور دیگر ایسے جراثیم ختم کئے جاسکتے ہیں جو کسی بھی طرح تلف نہیں ہوتے۔ اب لیزر کی بدولت زخموں کو ان سے پاک کیا جاسکتا ہے یا پھر خون کے نمونوں سے ان کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انتہائی مختصر لیزر سے صحتمند انسانی خلیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس کی تفصیل بایوفوٹونکس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔اس سے ڈھیٹ جراثیم کو تباہ کرنے کا راستہ کھلا ہے اور ثابت ہوا ہے کہ تندرست خلیات کو یہ کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔ اس کے روحِ رواں پروفیسر شا وائی ڈیوڈ سین کہتے ہیں کہ ہم لیزر کی بدولت ظالم بیکٹٰیریا کو ختم کرکے زخم سے انفیکشن کا خطرہ کم سے کم کرسکتے ہیں۔ اسی طرح خون میں بھی لیزر ڈال کر اسے بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ڈائیلاسس کے مریضوں میں یہ مسئلہ اکثر پیش آتا ہے۔ بس ایک مقام پر پورے خون پر لیزر پھینک کر اسے صاف اور مریض کے لیے موافق بنانا اب عین ممکن ہے۔سب سے پہلے اسے مشہور اور بدنام بیکٹیریا ایم آر ایس اے پر آزمایا گیا جس کا پورا نام ملٹی ڈرگ ریسسٹنٹ اسٹائفلوکوکس اوریئس ہے۔ یہ جلد سے پھیپھڑوں تک کے انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔ دوسری جانب لیزر سے ای کولائی بیکٹیریا کو بھی مارا گیا جو پیشاب کی نالی میں انفیکشن پیدا کرتاہے۔تمام معاملات میں لیزر 99.9 جراثیم اور بیکٹیریا کو تباہ کردیتی ہے۔ سائنسی طور پر لیزر خردنامیوں میں موجود پروٹین ساختوں کو ارتعاش دیتی ہیں اور ان کے پروٹین بونڈ ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن لیزر کو کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ انسانی خلیات پر منفی اثر نہیں ڈالتی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر