چیف جسٹس نے امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمن کو جھاڑ پلادی

کراچی: (نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو جھاڑ پلادی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی تو گزشتہ روز نسلہ ٹاور کو توڑنے کا عمل رکوانے والے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو لا اینڈ آرڈر کے خلاف ہو ، ہم نے جمہوری اور آئینی دائرے میں رہ کر بات کی ہے ، اسی لئے آج ہم سپریم کورٹ آئے ہیں۔دوران سماعت حافظ نعیم الرحمان نے نسلہ ٹاور کیس پر روسٹرم پر آکر بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو جھاڑ پلادی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہٹیں یہاں سے، کوئی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں، کون ہیں آپ؟۔حافظ نعیم الرحمن نے جواب دیا کہ میں جماعت اسلامی کراچی کا امیر حافظ نعیم الرحمن ہوں۔ مجھے تھوڑا سن لیں۔ میں متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کی بات کرنا چاہتا ہوں۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ پلیز، کوئی بات نہیں، ہٹ جائیں یہاں سے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ آپ نسلہ ٹاور کو نیچے سے گرا رہے ہیں، کیا بنیادیں کمزور نہیں ہوں گی؟ اس طرح تو پوری عمارت نیچے گر جائے گی، اگر کوئی حادثہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، عمارتوں کو گرانے کا یہی طریقہ کار ہے۔ اوپری منزلوں پر انہدام بعد میں ہوگا۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں عمارت منہدم کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔عمارت تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی پیش ہوئے اور بتایا کہ تجوری ہائٹس گرانے کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسٹرکچر مسمار کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر