ثاقب نثار کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ ، قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

لاہور (نیشنل ٹائمز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلائننگ کے تحت وزارت عظمی سے ہٹایا گیا۔عدالت کے اندر سے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورسپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدارصاحب آپکا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں،بزدار صاحب آپکا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں،بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین،شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے؟،ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اداروں کی بدنامی کا باعث بنے عمران نیازی ،اداروں کے پیچھے چھپے عمران نیازی ،اداروں پر تنقید ہم نہیں عمرانی ٹولہ دھڑلے سے کرتا ہے۔نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا،نوازشریف نے فوج کو ایٹم بم،جے ایف تھنڈر طیارے اور رن وے کیلئے موٹرویز دیں،نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلی اور بحال بھی ہوئی۔پاکستان کے تمام ادارے ملک و قوم کی ملکیت ہیں کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہیں۔عمران خان اور ثاقب نثار جیسے مہروں کو اداروں کا نام مت دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر