سپریم کورٹ نے نیب کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

کراچی(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں الحبیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مسجد، اسکولز سب پلاٹس بیچ ڈالے۔چیف جسٹس نے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارکس، مسجد اراضی کی الاٹمنٹ کینسل کیوں نہیں کرتے؟ ریاست کیا کر رہی ہے؟ کیا ریاست لاچار ہوچکی؟ نیب کیا کر رہی ہے؟ انہیں جیلوں میں کیوں نہیں ڈالتے؟ 32 پلاٹوں کا معاملہ دس سال سے چل رہا ہے، حکومت کو کچھ فکر نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چار افراد نے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں، پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منسوخی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا اختیار ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب کیا آسمان سے اترا ہے؟ ۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیے کہ نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا کیا؟ اگر ضمانت پر ہیں تو کیا ضمانت صدیوں تک چلنی ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیشی افسر صاحب، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ چیرمین نیب کو کہہ دیتے ہیں، آپ کے خلاف انکوائری کریں، تفتیشی افسر نیب ہی کو جیل بھیج دیتے ہیں، لگتا نہیں کہ یہ تفتیشی افسر ہیں۔سپریم کورٹ نے نیب کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیئرمین نیب کو نیب کارکردگی کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیکٹروں کیسز دس دس سال سے التوا ہیں، کوئی پیش رفت نہیں ہوتی۔سپریم کورٹ نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو تفتیشی افسر اوصاف کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کی اور سماعت کل کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر