پاکستان میں پیٹرول ہڑتال پر میمز کی بھر مار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں اس وقت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام سڑکوں پر رُل گئے مگر اس صورتحال میں بھی میمرز اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’پیٹرول‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔میمرز نے اس پریشان کُن صورتحال میں بھی عوام کو خود ہی پر ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، ٹوئٹر پر پیٹرول کی کمی اور قیمتوں میں آئے دن اضافے کے سبب وائرل ہونے والی میمز ملاحظہ فرمائیں۔ملک بھر میں جاری پیٹرولیم ڈیلرز کی ہرتال کی خبر سنتے ہی گزشتہ شام عوام نے پیٹرول پمپس کا رُخ کر لیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے میمز ٹیملیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول پمپس مالکان کی موجودہ صورتحال۔‘ایک پوسٹ میں دیکھا گیا کہ پیٹرول نہ ملنے پر گاڑی مالک نے اپنی کار کے آگے اور پیچھے دونوں جانب گدھا باندھ رکھا ہے ۔میمرز کی جانب سے اپنی محبوبہ کو کامیاب شادی کی پیشکش کا بھی آئیڈیا دیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول نایاب ہونے پر اب پھولوں کے بجائے پیٹرول دے کر شادی کی پیشکش کی جائے تو ’ نا‘ سننے کے چانسز کم ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب میمرز خوشی کے موقعوں اور تقریبات میں گفٹ کے بجائے پیٹرول دینے کا بھی آئیڈیا دیتے نظر آ رہے ہیں۔حماد نامی ٹوئٹر صارف کے مطابق پیٹرول اس وقت اتنی اونچی اڑان اُڑ رہا ہے کہ اُس کے سامنے دنیا کی ہر چیز چھوٹی اور حقیر لگ رہی ہے حتیٰ کہ چلغوزے بھی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر