کوئی سوئمنگ پول تو کوئی واش روم میں گھرا ہو اہے، بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنے والی ہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائڑد محمد صفدر اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنے والی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے کیا اگلے انتخابات سے قبل ان کی واپسی ہو گی؟ جس کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ یہ تو فیملی سیکرٹ ہے کہ نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے۔نوازشریف جب وطن واپس آئیں گے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ پچھلی مرتبہ شہباز شریف ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے تھے؟ جس پر انہوں نے کہا ٹینکوں توپوں کے سامنے کون رُک سکتا ہے،اب کی متربہ ایسا نہیں ہو گا۔ترکی کی تاریخ دہرائی جائے گی،ان کی خوش قسمتی ہے کہ میں پنڈی میں گرفتار ہوا۔انہوں نے آئندہ چند روز میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سینما اسکوپ فلم کے آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول تو کوئی واش روم میں گھرا ہو اہے۔بہت جلد ایک سینما سکوپ فلم آنے والی ہے جو بڑی سکرین پر چلے گی، بڑا مزا آئے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے، وہ پاکستانی جو قائداعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق چیف جسٹس کی لیک آڈیو کو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے۔ثاقب نثار کو آج تک نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔سابق چیف جسٹس نے انصاف کا قتل کیا،ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے۔ ان کی سازش کے خلاف قدرت کا نظام حرکت میں آ چکا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے۔بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں۔ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات کرنے پر کیوں مجبور ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر