باراتیوں پر ڈھول باجے کی تیز آواز سے مرغیوں کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارتی ریاست اڑیسہ میں 63 مرغیوں کی ہلاکت کو مالک نے شادی کے ڈھول باجے اور تیز موسیقی کو قرار دیکر ایف آئی آر باراتیوں کے خلاف درج کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے ایک انوکھی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری 63 مرغیاں مر گئی ہیں اور اس کی ذمہ دار گزشتہ شب ہونے والی شادی کی ایک تقریب ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آدھی شب کو ڈھول باجے اور کان پھاڑ دینے والی موسیقی کے ساتھ ایک بارات پولٹری فارم کے قریب سے گزر رہی تھی جس کی آواز سے میری 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔پولٹری فارم کے مالک کے مطابق میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ موسیقی کی تیز دھمک کی وجہ سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا جس پر میں نے بارات کے منتظمین سے نقصان پر معاوضہ مانگا اور نہ دینے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔پولیس نے پولٹری فارم کے مالک کی درخواست پر باراتیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ابھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر