بھارت میں ٹیچر نے اہلیہ کو تاج محل تحفے میں دیدیا

برہان پور(نیشنل ٹائمز): بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ٹیچر نے اپنی اہلیہ کو محبت کی علامت تاج محل جیسا گھر تحفے میں دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی بیوی سے بے انتہا پیار کرنے والے ٹیچر آنند پرکاش نے برہان پور میں تاج محل کی طرز پر دو منزلہ گھر تعمیر کروایا اور تحفے میں اپنی اہلیہ منجوشا چوکسے کو دیدیا۔آنند پرکاش کی خواہش تھی کہ اپنی اہلیہ کو ایسا گھر دیں جس سے ان کی بے پناہ محبت کا اظہار بھی ہوتا ہو اور وہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت اور عالمی شہرت بھی رکھتا ہو۔اپنی اس خواہش کی تمنا میں ان کی نگاہ انتخاب تاج محل پر ٹھہری اور انجینیئر کو تاج محل کے ہو بہو گھر بنانے کی ہدایت کی تاہم مقامی انتظامیہ نے 80 فٹ بلند گھر بنانے کی اجازت نہیں دی۔جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ تاج محل سے ملتا جلتا گھر تعمیر کیا جائے اس طرح 4 کمروں، بڑا ہال، لائبریری اور ایک جیم پر مشتمل دو منزلہ گھر کا نقشہ منظور ہوگیا۔90 مربع میٹر کے رقبے پر محیط تاج محل نما گھر کی تعمیر میں 3 سال کا وقت لگا جس میں 29 فُٹ اونچا گنبد اور چار اونچے مینار بھی ہیں۔ ماہر انجینیئر نے گھر کو تھری ڈی امیج کی مدد سے بنایا ہے۔آنند پرکاش نے میڈیا سے گفتگو میں حیرت کا اظہار کیا کہ انھیں نہیں معلوم کہ بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز کے لیے تاج محل آگرہ میں کیوں بنایا حالانکہ ان کی اہلیہ کا انتقال تو برہان پور میں ہوا تھا۔گھر بنانے والے کنسلٹنٹ انجینیئر پراوین چوکسے نے بتایا کہ اس گھر کی خاص بات اندھیرے میں بھی اصلی تاج محل کی طرح روشن دکھائی دینا ہے جس کے لیے بڑی مہارت سے عمارت کو اندر اور باہر خصوصی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سات عجائب میں سے ایک تاج محل کی تعمیر بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی پسندیدہ بیوی ممتاز کے مقبرے کے لیے تعمیر کرائی تھی جو عمارت 1632 سے 1650 تک 25 برسوں میں مکمل ہوئی اور 1983 میں اقوام متحدہ نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر