وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔کابینہ نے 38 ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی اور کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کے تازہ ترین اعدا د وشمار پر بریفنگ دی گئی۔دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں مہنگائی میں زیادہ اضافہ ہواکابینہ اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں آٹا چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں مہنگائی کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر