پی ٹی آئی حکومت نے ظلم کی انتھا کردی ہے۔ شازیہ عطا مری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ظلم کی انتھا کردی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کے وزراء بے شرمی اور بڑی ڈھٹائی سے بجلی اور تیل مزید مہنگا کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مزید ٹیکس لگانے کے اعلانات کیئے جا رہے ہیں، لیکن دوسری طرف لوگوں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی مہنگائی نے لوگوں کی کمر ویسے ہی توڑ دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرِخزانہ نے تیل مزید 30 روپے بڑھانے کا ظالمانہ اعلان کیا ہے۔ اس بےبس اور ظالم حکومت سے عوام تنگ آچُکے ہیں۔ یہ سلیکٹڈ لوگ عوام کا قلاقمہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ عمران نیازی نے وریرِاعظم بننے کے شوق میں عوام کو کچل کے رکھ دیا ہے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ اب لوگوں قوتِ برداشت بھی ختم ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر