کورونا کیلئے مختص فنڈز میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کیلئے مختص فنڈز میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی خبر کے مطابق وینٹی لیٹرز خریداری میں چینی کمپنی کو 7 لاکھ ڈالر اضافی دیئے گئے۔ وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھی کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ ‏کورونا کے دوران کیے گئے اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وینٹیلیٹر کی خریداری میں چینی کمپنی کو 7لاکھ ڈالر اضافی دیے گئے، چینی کمپنی سے 80 وینٹیلیٹر کی خریداری12 لاکھ 77ہزار ڈالر میں کی گئی تاہم کمپنی کو 19لاکھ 77ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاہدے کیے گئے، رپورٹ میں ‏کورونا کے دوران 140مردہ افرد کے نام پر بھی خطیر رقوم کی تقسیم کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی تنصیف میں پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی، ‏پنجاب میں 26ہزار 555افراد نے جعلسازی کر کے کورونا اور زکوٰۃ فنڈز سے رقوم حاصل کیں، 1ارب 59کروڑ کی رقم کی تقسیم بھی غیرقانونی قرار دی گئی، جبکہ 6ارب 84کروڑکی ادائیگی بھی مشکوک قرار دے دی گئیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین
اسرائیل اپنا رخ بدلنے کیلئے تیار، نیتن یاہو کو ہٹانے کیلئے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ہزاروں بچے متاثر، ہسپتال بھر گئے
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر