وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو دن پہلے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس ویکسین لگوارہے ہیں۔ پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کل عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام تھا۔ لیکن انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ پروگرام ملتوی کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر