ناظم جوکھیو کیس نیا تفتیشی افسر فائل سمیت طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو فائل سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان سلیم سالار اور محمد سومار پیش ہوئے ۔مقدمے کے سابق تفتیشی افسر مرتضیٰ باجوہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مقدمے کی تفتیش نئے افسر کو منتقل ہوگئی ہے،کیس کی فائل نئے تفتیشی افسر کے پاس ہے۔اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ مقدمے کی فائل بھی آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ مقدمے میں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ جام عبدالکریم کے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر