حکومت کا سردیوں میں سستی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)حکومت کا سردیوں میں سستی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ، اہم معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی۔حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت نے وزارت توانائی کو کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ان کے بوائلرز کے لیے 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آر ایل این جی خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھتے ہی گیس نایاب ہوگئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی، پشاور، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، میرپورخاص میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔مختلف شہروں میں مائیں بچوں کو پانی سے رس کھلا کر اسکول بھیجنے پر مجبور اورمرد حضرات بغیر ناشتے کے کام پر جاتے ہیں۔شہروں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لاتے ہیں لیکن مہنگائی کے طوفان میں بار بار باہر کا کھانا بھی ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ادھر بلوچستان میں بھی گھریلو صارفین دہری اذیت کا شکار ہیں، خون جماتی سردی میں شہری گیس نہ ہونے کے باعث ہیٹر چلانے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت سے پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر