پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اب شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں ڈومیسائل کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈمیسائل لینے کیلئے بڑھتی شکایت کے تحت کیا گیا ہے ۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب رواں سال چھٹے ماہ میں لاہورہائیکورٹ نے ڈومیسائل کی دستاویز کو ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چودھری عبدالستار کی درخواست پر سماعت کی گئی تھی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہر شہری کی شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی کارڈ بنایا جاتا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانےکے عمل میں شہری کی زندگی سے متعلق تمام اعداد و شمار حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی بنوانا کافی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل بنوانا غیر ضروری ہے، اس لیے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے اور قومی اداروں اور محکموں میں ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔دوسری جانب سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کی شدید مذمت نظر ثانی کی اپیل کر دی۔سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضا کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان پہلے ہی ناقابل تلافی تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دی گئیں، کے پی کے میں بھی صرف 10 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن پنجاب میں 30 دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں چند دن رہ گئے ہیں چھٹیوں سے بچوں کو تیاری میں مشکلات پیش آئیں گی۔بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی معاملات پر توجہ دیں آپ کے بچوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ میاں رضا الرحمن نے مزید کہا کہ وقت کو کم کر کے سکولوں کو کھولا جا سکتا تھا اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا تھا۔حکومت کے اس فیصلے کا نقصان صرف اور صرف بچوں کو ہوگا۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم کے سلسلے کو چلنے دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر