مختلف شہروں میں گیس غیراعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سردیوں کے آتے ہی شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گیس غیر اعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، میرپورخاص سمیت کئی شہروں میں ناشتہ اور کھانا بنانا دوبھر ہوگیا۔ غیراعلانیہ گیس بندش اور پریشر میں کمی نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں روزانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک گیس نہیں دی جارہی۔ ان علاقوں میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سر سید ٹاؤن الیون سی 2، بفرزون، ناگن چورنگی، ایف بی ایریا اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں کی خواتین کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے بچوں کو بنا ناشتے ہی گھر سے جانا پڑتا ہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ادھر کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستر روپے کا اضافہ ہوگیا، ایک کلو ایل پی جی دو سو تیس روپے تک پہنچ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی، فی من قیمت ساڑھے نو سو روپے تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر