مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کی سرکاری گاڑی چرا لی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی غیاث الدین کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق غیاث الدین کو حکومت کی طرف سے ملنے والی گاڑی لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں ان کے داماد کے گھر کے باہر سے چوری ہوئی۔ حکام کے مطابق یہ گاڑی ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ کے ٹائٹل کے تحت رجسٹرڈ تھی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف سے غیاث الدین کو آفیشل استعمال کے لیے دی گئی تھی۔ ایم پی اے کے داماد مبارک علی کی طرف سے تھانہ نواں کوٹ میں گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر