وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

نوشہرہ (نیشنل ٹائمز) تحری انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، لیاقت خٹک اور احد خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے عوامی جلسے کے دوران وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی غریب عوام کےساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عمران خان کی تبدیلی عوام کیلئے تباہی ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا، یہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی، لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت عوام دوست اور غریب دوست حکومت تھی، ہم روزگار دیتے ہیں چھینتے نہیں، گھر بناتے ہیں گراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا، آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں، عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے، ملک کے مزدوروں کیلئے لیبر اور نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لاسکتے ہیں، چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان، مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا، عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ہر سازش کو ناکام کرائیں گے، پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے،اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر