تحریک انصاف کے اہم عہدیدار نے پارٹی سے استعفی دیدیا

سرگودھا(نیشنل ٹائمز)سرگودھا این اے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نور حیات کلیا ر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں نور حیات کلیار کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا،تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے،جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور کرپشن تین گنا بڑھ گئی ہے۔جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر