مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے سکھ یاتریوں کی دو سال بعد پاکستان آمد دوبارہ شروع

لاہور( نیشنل ٹائمز)مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے کورونا کے باعث دو سال سے معطل سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد دوبارہ شروع ہوگئی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر متعلقہ محکموں نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور ان کے قیام و طعام سمیت دیگرضروری انتظامات مکمل کر لئے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے تقریباً تین ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔بابا گرونانک کے جنم دن کے سلسلے میں مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے واہگہ بارڈر پر بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے جتھے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عامر احمد نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان،وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کی طرف سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور بھی آج سے دوبارہ آپریشنل ہوگیا ہے اور سکھ یاتری اس راستے سے بھی پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف محکموں نے سکھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیے معیاری انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پر مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ سکھ جتھے کے سربراہ سردار جوگا سنگھ اور سردار پنچ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے گرو کی دھرتی ہے، ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ سابق پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر